نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ و طالبات میں مہمان خصوصی میاں محمد طارق نے چیف ایگزیکٹو محمد اشفاق شاہد اور پرنسپل محمد عرفان شاہد کے ہمراہ انعامات تقسیم کیے
ہر سال کی طرح امسال بھی فیصل آباد کے ممتاز تعلیمی ادارے باب العلم سکول سسٹم میں سالانہ تقسیم انعامات کی رنگا ۔رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
فیصل آباد (پ ر) باب العلم سکول سسٹم میں سالانہ کارکردگی دکھانے والے طلبہ و طالبات مین مہمان خصوصی میاں محمد طارق نے چیف ایگزیکٹو محمد اشفاق شاہد اور پرنسپل محمد عرفان شاہد کے ہمراہ انعامات تقسیم کیے۔ تفصیلات کے مطابق ہر سال کی طرح امسال بھی فیصل آباد کےممتاز تعلیمی ادارے باب العلم سکول سستم میں سالانہ تقسیم انعامات کی رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ تقریب کے مہمان خصوسی مشہور سیاسی و سماجی شخصیت میاں محمد طارق تھے۔
یہ بھی دیکھیں:۔ پاکستان میں گوگل کا پہلا سی ایس پروگرام
تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا اور بارگاہ رسالت مین ہدیہ نعت پیش کی گئی۔مختلف کلاسز کے بچوں نے مختلف ٹیبلوز کے ذریعے معاشرتی، معاشی و سماجی مسائل کی عکاسی کی۔ اس موقع پر مہمان خصوسی نے خطاب کرتے ہوئے کہ کہ یہ ننھے پھول ہمارے ملک کا مستقبل ہیں۔ ان کی معیاری تعلیم و تربیت میں ہی مملکتِ خداداد کی تعمیر و ترقی پنہاں ہے۔
مزید برآں، باب العلم سکول سسٹم جیسے ادارے ہمارے معاشرے میں کسی نعمت سے کم نہیں جہاں بچوں کی تعلیم کے ساتھ ساتھ اخلاقی تربیت بھی کی جاتی ہے تاکہ وہ پاکستان کے ایک کامیاب شہری بن سکیں تقریب کے آخر میں مہمان خصوصی میاں محمد طارق نے چیف ایگزیکٹو محمد اشفاق شاہد اور پرنسپل محمد عرفان شاہد کے ہمراہ نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اور اوّل، دوم، اور سوم پوزیشن لینے والے طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کیے۔
مزید پڑھیں:۔ دفاتر میں نفاذ اردو کے نقصانات
مزید اپڈیٹس اور معلومات کے لیے ہمارے یوٹیوب چینل باب العلم لرننگ پوائنٹ اور فیس بک پیج باب العلم اکیڈمی آف سائنس اینڈ کامرس کو سبسکرائب اور فالو کرنا نہ بھولیں۔ ہم اکثر اپنے یوٹیوب چینل اور فیس بک پیج پر تعلیمی معلومات جیسا کہ بکس، ٹیسٹ پیپرز، گیس پیپرز اور تعلیمی خبریں وغیرہ شئیر کرتے رہتے ہیں تاکہ آپ بروقت راہنمائی حاصل کر سکیں۔
اگر آپ کو ان نوٹسز میں کوئی غلطی محسوس ہو تو براہ کرم ہم سے رابطہ فرمائیں۔ آپ کے تعاون کے شکریہ