پاکستانی طالب علم کا GRE میں عظیم کارنامہ:۔
تفصیلات کے مطابق، پاکستان کی معروف یونیورسٹی LUMS سے فارغ التحصیل 25 سالہ طالب علم سعد عامر جو کہ اس وقت برٹش کونسل میں کام کر رہا ہے۔ سعد عامر نے Graduate Record Examination میں ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ سعد عامر لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (LUMS) سے اکنامکس گریجوایٹ ہے ۔ یہ اب تک کسی بھی پاکستانی طالب علم کا GRE میں عظیم کارنامہ ہے۔
اسے پڑھیے:۔ کیمسٹری میں نو سالہ پاکستانی لڑکی کا ورلڈ ریکارڈ
سعد عامر نے یہ قومی ریکارڈ 340 میں سے 339 اسکور حاصل کر کے قائم کیا ہے۔ سعد عامر نے اپنے سابقہ درجات میں اضافہ کر کے گریجوایٹ ریکارڈ ایگزامینیشن (GRE) میں قومی بہتری کا ریکارڈ بھی قائم کیا ہے۔
سعد عامر کے منصوبے:۔
سعد عامر نے لندن اسکول آف اکنامکس، ہارورڈ، آکسفورڈ، اسٹینفورڈ، ایم آئی ٹی، کولمبیا، بیل، کیمبرج، ایچ ای سی پیرس، اور لندن بزنس اسکول جیسے دنیا کے اہم ترین بزنس اسکول و کالجز میں درخواست دینے کا ارادہ کیا ہے اور وہ امید رکھتے ہیں کہ انہیں کسی ایک اسکول میں ضرور داخلہ مل جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ۔ پاکستان کی عدالتوں میں اردو کا رواج
سعد عامر نے اپنے تجربے کی بنا پر طلباء کو مشورہ دیا کہ وہ سوال و جواب تلاش کرنے پر ضرورت سے زیادہ توجہ نہ دیں بلکہ انہیں کسی خاص نقطہ نظر یا منصوبے کے تحت انہیں حل کرنا چاہیے تاکہ انہیں ایسی کسی آزمائشوں کا سامنا نہ کرنا پڑے جنہیں میں توڑنے میں کامیاب رہا ہوں۔
سعد عامر کے عزائم:۔
سعد عامر نے اپنے عزائم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ”جو علم اُس نے حاصل کیا ہے وہ اسے پوری دنیا میں پھیلانا چاہتا ہے“ یاد رہے کہ سعد عامر نے کیمبرج انٹرنیشنل ایگزامینیشن کے O/A لیول میں نمایاں کارکردگی کا اعزاز حاصل کیا تھا اور وہ اپنے تمام کیرئیر میں ایک شاندار طالب علم رہا ہے۔ سعد عامر کا کہنا ہے کہ وہ GRE, TOEFL, GMAT، اور دیگر گریڈڈ امتحانات دینے کی تیاری کرنے والے طلباء کی مدد کرے گا۔
اگر آپ مزید ایجوکیشنل نیوز سے باخبر رہنا چاہیے ہیں تو ہمیں ہمارے فیس بک پیچ (باب العلم اکیڈمی آف سائنس اینڈ کامرس)پر فالو کیجئے اورہمارے یو ٹیوب چینل (باب العلم لرننگ پوائنٹ) کو سبسکرائب کیجئے۔
Excellent Saad Amir. Goood acheiving regards