BAABULILM Notes

Reopening of Schools from 15th August 2020

حکومت کا پندرہ اگست سے اسکول کھولنے کا فیصلہ


صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس نے اسکولوں کے دوبارہ کھلنے کے حوالے سے ایک اہم اعلان کیا ہے۔ ڈاکٹر مراد راس کی زیرصدارت  ایک میٹنگ (4 جولائی، 2020) میں انہوں نے کہا کہ اگر ملک بھر کے حالات بہتر ہوئے تو 15 اگست 2020 کے بعد لاہور سمیت پورے صوبے میں تمام اسکول دوبارہ کھول دیئے جائیں گے ۔اور انہیں اپنے مقررہ ٹائم ٹیبل کے مطابق کلاسز دوبارہ شروع کرنے کی اجازت ہوگی۔

یہ پڑھیں: ۔ پندرہ اگست سے حکومت کا اسکول کھولنے کا فیصلہ

 انہوں نے مزید کہا کہ ایک ساتھ تمام کلاسوں کو دوبارہ شروع کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ پہلے مرحلے میں صرف ضروری کلاسز شروع کرنے کی اجازت ہوگی۔ اس سلسلے میں صرف بیس طلباء کو ہی کلاس میں داخلے کی اجازت ہوگی۔صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس  نے یہ بھی کہا کہ ہم اسکولوں کو دوبارہ کھولنے کے لئے معیاریSOPs  پر کام کر رہے  ہیں. جن پر عمل پیرا ہونا ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:۔ تمام اسکولوں کے لئے یکساں نصاب

دریں اثناء ، تمام پاکستان نجی اسکولز  فیڈریشن (اے پی پی ایس ایف) کے صدر کاشف مرزا نے ایک پریس کانفرنس کی صدارت کرتے ہوئے ایک بار پھر حکومت سے اسکولوں کو دوبارہ کھولنے کی درخواست کی.اور یہ یقین دہانی کروائی  کہ اسکولوں میں ایس او پیز کے نفاذ کے لئے ہمارا مکمل تعاون حکومت کے ساتھ ہے۔

اسے ضرور  پڑھیں:۔ اردو ہماری قومی زبان (حصہ اوّل)

اگر آپ محکمہ تعلیم کے متعلق خبریں اور معلومات سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارا فیس بک پیج لائک اور شئیر کریں۔ باب العلم اکیڈمی آف سائنس اینڈ کامرس

2 thoughts on “حکومت کا پندرہ اگست سے اسکول کھولنے کا فیصلہ”

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *