BAABULILM Notes

22 تعلیمی ادارے بند

کورونا وائرس ایس او  پیز کی خلاف ورزی۔ 22 تعلیمی ادارے بند کر دئیے گئے۔


کوویڈ 19 کےخلاف معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (ایس او پیز ) کو خلاف ورزی کرنے پر گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران ملک بھر کے 22 تعلیمی ادارے بند کر دئیے گئے ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (NCOC) نے یہ بات جمعرات کو اپنے ایک بیان میں کہی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ان تعلیمی اداروں (اسکول اور کالجز) میں سے 16 خیبر پختونخواہ میں، ایک اسلام آباد میں اور پانچ آزاد جموں و کشمیر میں تھے۔

یہ بھی پڑھیں:۔انتظار کی گھڑیاں ختم، دہم کلاس کے نتائج کا اعلان

این سی او سی کے بیان کے چند گھنٹوں کے بعد، حیدر آباد میں مزید دو کالجز کو حکام نے اس وقت سیل کر دیا ۔جب بہت سارے اساتذہ کے کوویڈ -19 ٹیسٹ پوزیٹیو رپورٹ ہوئے۔رواں ہفتے کے آغاز میں، وفاقی دارالحکومت میں ریفاہ میڈیکل کالج کو اس کے 16 عملے کے ممبرز اور طلباٰ میں کوویڈ-19 ٹیسٹنگ کے دوران وائرس کے پائے جانے کے بعد سیل کر دیا گیا تھا۔

رابطہ ٹریسنگ کا استعمال:۔

این سی او سی نےکہا کہ وائرس کی روک تھام کو یقینی بنانے کے لئے رابطہ ٹریسنگ کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ تعلیمی اداروں کے دوبارہ کھلنے کے بعد سے، وائرس کے انفیکشن میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ بدھ کے روز، ملک میں 665 کیس رپورٹ ہوئے جو ایک ماہ میں سب سے زیادہ ہیں۔

اسے ضرور پڑھیں:۔ انسانی خیالات مصنوعی اعضاء کو وائرلیس سے کنٹرول کریں گے

جب اس ہفتے کے آخر میں این سی او سی کا اجلاس ہو گا .تو اس وبائی صورتحال کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ کمیٹی وائرس کے کیسوں کی تعداد کو مدِ نظر رکھتے ہوئے آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ کرے گی۔

ہمیں فالو کیجئے:۔

اگر آپ ان تمام تعلیمی سرگرمیوں، خبروں، فری نوٹسز ، ٹیسٹ سیشن پیپرز اور مزید اپڈیٹس سے باخبر رہنا چاہتے ہیں. تو ہمیں فیس بک پیج باب العلم اکیڈمی آف سائنس اینڈ کامرس پر فالو کیجئے. اور ہمارا یو ٹیوب چینل باب العلم لرننگ پوائنٹ سبسکرائب کیجئے .تاکہ آپ کو تعلیمی خبروں کے متعلق تازہ ترین معلومات ملتی رہیں۔

1 thought on “ایس او پیز کی خلاف ورزی، 22 تعلیمی ادارے بند کر دئیے گئے”

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *