BAABULILM Notes

google first cs program in pakistan

وزارتِ آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کا پاکستانی طلباء کے لئے گوگل سی ایس کا پہلا پروگرام:۔


وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی مواصلات نے گوگل سی ایس کا پاکستانی طلباء کے لئے پہلا پروگرام شروع کیا ہے۔ وفاقی وزیر سید امین الحق نے تقریب کا افتتاح کیا۔ ٹیلی کام فاؤنڈیشن، ورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان، اور ٹیچ ویلی پاکستان نے بھی اس پروگرام کے آغاز میں اہم کردار ادا کیا تاکہ طلباء کو آئی ٹی کی مہارت اور کوڈنگ سیکھنے میں آسانی ہو۔

اسے پڑھیں:۔ انسانی خیالات مصنوعی اعضاء کو وائرلیس سے کنٹرول کریں گے

یہ قدم پاکستان  میں ڈیجیٹلائزیشن کو متعارف کرانے کے لئے اٹھایا گیا ہے تاکہ طلباء کو جدید مہارت سے آراستہ کیا جا سکے اور وہ نئی ٹیکنالوجی کی مدد سے نت نئی ایجادات کر سکیں ۔ اس پروگرام کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ نوجوانوں کو ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے آگاہ کیا جا سکے جو کہ اس ٹیکنالوجی کے جدید دور میں مقابلہ کرنے کے لئے بے حد ضروری ہے۔

فرسٹ سی ایس پروگرام کیا ہے؟

سی ایس فرسٹ پروگرام ایک کوڈنگ پروگرام ہے. جو 9 سال سے 14 سال کی عمر کے بچوں کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس میں کمپیوٹر سائنس نصاب شامل ہے ۔ جس میں طلباء کی دلچسپی کو بڑھانے کے لئے مختلف موضوعات کے ساتھ ویڈیو پر مبنی سرگرمیوں کو بھی شامل کی گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:۔ کیمسٹری میں نو سالہ پاکستانی لڑکی کا ورلڈ ریکارڈ

ٹیچ ویلی پاکستان نے اس پروگرام کو تیار کیا ہے جو کہ پاکستانی تناظر کے عین مطابق ہے اور اس پر جلد ہی عمل درآمد کا منصوبہ بھی تیار کیا گیا ہے۔

پروگرام کا ابتدائی مرحلہ:۔ 

ابتدائی مرحلے میں تین شہروں جیسا کہ لاہور، کراچی اور اسلام آباد کے ٹیلی کام فاؤنڈیشن اسکولوں کو اس پروگرام سے فائدہ ہو گا۔ یہ پروگرام بنیادی طور پر دو حصوں پر مشتمل ہے جیسا کہ سب سے پہلے ٹرینرز کی ٹریننگ کا مرحلہ اور اس کے بعد میں طلبہٗ کی ٹریننگ کا مرحلہ شامل ہے۔

اُردُد ان پیج سیکھیے:۔ باب العلم لرننگ پوائنٹ ۔ اُردُو ان پیج سیریز

اس پروگرام کے ذریعے طلباء اضافی مہارتیں سیکھ سکیں گے ۔ جن کی مدد سے طلباء ڈیجیٹل پلیٹ فارم استعمال کرتے ہوئے روزگار بھی حاصل کر سکیں گے۔

ورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان:۔

ورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان نے اساتذہ کی تربیت کے ساتھ ساتھ طلباء کی تربیت کےلئے اپنے کیمپس کی پیش کش کی ہے۔ ورچوئل یونیورسٹی پاکستان میں آن لائن تعلیم کے فروغ کے لئے مختلف پروگرامز  کے لئے معلومات و معاونت فراہم کرتی ہے۔

  سیڈ پروجیکٹ (SEED PROJECT)

پچھلے سال بھی ٹیلی کام فاؤنڈیشن نے پسماندہ طلباء کے لئے مواقع پیدا کرنے کے لئے سی ای ڈی پراجیکٹ کا آغاز کیا تھا۔ تاکہ وہ ملک کی ڈیجیٹل معیشت کا حصہ بن سکیں۔ گوگل سی ایس کا پہلا پروگرام طلباء کو فراہم کی جانے والی سہولیات میں اضافہ کر کے سیڈ پروجیکٹ کی کامیابی میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔


اگر آپ مزید ایسی معلومات اور ایجوکیشنل خبروں سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج باب العلم اکیڈمی آف سائنس اینڈ کامرس کو فالو کیجئے اور ہمارے یو ٹیوب چینل باب العلم لرننگ پوائنٹ کو سبسکرائب کیجئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *