BAABULILM Notes

آن لائن مشاورتی اجلاس

صوبائی وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کی وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی زیر صدارت منعقدہ آن لائن اجلاس میں شرکت۔ آن لائن اجلاس وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے مشترکہ منصوبے  STEM کی لانچنگ کے حوالے سے مشاورت کے لئے منعقد کیا گیا۔ آن لائن مشاورتی اجلاس میں تمام صوبوں کی نمائندگی موجود تھی۔

صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس کا اس موقع پر  کہنا تھا کہ پنجاب ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے STEM پراجیکٹ 2019 میں شروع کیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ 1000 آئی ٹی لیبز   اور  1000  سائنس لیبارٹریز 17 مختلف اضلاع میں اس وقت  زیر تعمیر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:۔ لوئر لیول سکولوں کو اپر لیول تک اپ گریڈیشن

جبکہ وفاقی حکومت ملک بھر کے 155 اضلاع میں 400 ہائیر سیکنڈری سکولوں میں سٹیم۔فیب۔ لیبز کا انعقاد کرے گی۔400 ہائیر سیکنڈری سکولوں میں سٹیم ۔فیب لیبز کے انعقاد کے اس وفاقی منصوبے کو ہر ممکن معاونت فراہم کی جائے گی۔ سائنس اور ٹیکنالوجی کے بھرپور استعمال کے بغیر ترقی ممکن نہیں۔

اگر آپ محکمہ تعلیم کے متعلق خبریں اور تمام معلومات سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارا فیس بک پیج لائک اور شیئر کریں۔

باب العلم اکیڈمی آف سائنس اینڈ کامرس

3 thoughts on “آن لائن مشاورتی اجلاس”

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *