کورونا وائرس مزید 136 افراد کی جان لے گیا۔
کورونا وائرس سےمتاثر ہونے والے افراد کے تعداد ڈیڑھ لاکھ سے زائد ہو گئی۔
پاکستان میں کورونا وائرس مزید 136 افراد کی جان لے گیا۔ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی یومیہ تعداد میں روز بروز اٖضافہ ہو رہا ہے اور پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد اس اضافے کے باعث ڈیڑھ لاکھ سے بڑھ چکی ہے۔ ابھی تک یہ تعداد 1 لاکھ 54 ہزار 7 سو 60 ہو چکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس سنگین صورت حال اختیار کرتا جا رہا ہے اور مریضوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔گزشتہ روز کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد تقریباً 5 ہزار کے قریب ہے اور اموات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ تازہ ترین اعداد و شمار کےمطابق کورونا وائرس کی وجہ سے مزید 136 افراد گزشتہ روز جان کی بازی ہار گئے ہیں۔جس کی وجہ سے کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 2 ہزار 9 سو 75 ہو گئی ہے۔
پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں ہونے والی اموات اور متاثر ہونے والے افراد کی تعداد کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومت پنجاب کے بڑے شہروں میں دوبارہ سے لاک ڈاؤن شروع کر دیا گیا۔ گزشتہ روز لاہور اور فیصل آباد کے کچھ علاقوں میں یہ صورت حال دیکھنے میں آئی ہے۔
Every body must observe safety thanks. Dangerous Corona Virus Covid 19 condition