BAABULILM Notes

ماڈل ایس او پیز کے ساتھ تعلیمی ادارے کھولنے کی تجویز زیر غور

اسلام آباد (ڈیسک نیوز): وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کے زیر صدارت اجلاس۔ ماڈل ایس او پیز کے ساتھ تعلیمی ادارے کھولنے کی تجویز زیرِ غور۔

کورونا وائرس کی وجہ سےملک کے موجودہ حالات کو مدِ نظر رکھتے ہوئےوزیر تعلیم شفقت محمود کی سربراہی میں وزارتِ تعلیم میں ایک اجلاس ہوا ۔ اس اجلاس میں ماڈل ایس او پیز کو مدنظر رکھتے ہوئے تعلیمی ادارے (جو کہ عرصہ دراز سے بند ہیں اور تعلیمی سرگرمیاں کافی حد تک تعطل کا شکار ہیں) کھولنے کا معاملہ زیر غور آیا۔

یہ بھی پڑھیں:۔ Cancellation of remaining papers of BSCS

تجرباتی طور پر ماڈل ایس او پیز کے ساتھ پہلےتعلیمی ادارے اسلام آباد میں کھولے جائیں گے۔ اگر  ماڈل ایس او پیز کے ساتھ تعلیمی ادارے کھولنے کا عمل کامیاب ہوا تو یہی تجاویز صوبہ پنجاب سمیت دیگر صوبوں کو بھی بھجوائی جائیں گی۔اور صوبوں میں بھی اسی طرح ماڈل ایس او پیز پر عملدرآمد کرواتے ہوئے گورنمنٹ و نجی تعلیمی ادارے کھولے جائیں گے۔

ماڈل ایس او پیز کو مدِنظر رکھتے ہوئے تعلیمی ادارے کھولنے یا نہ کھولنے کے متعلق حتمی فیصلہ پندرہ جولائی کو ہونے والے اجلاس میں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:۔Schools to remain closed until end of Covid-19

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *