طلبہ کے لئے ترقیاتی پالیسی کا اعلان:.
آج حکومت ان طلباء کے لئے خوشخبری لے کر آئی ہے جو حکومت پنجاب کے زیر انتظام ٹیکنیکل اداروں کے تحت تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ پنجاب اسکل ڈویلپمنٹ اتھارٹی(Punjab Skill Development Authority) نے طلبہ کے لئے ترقیاتی پالیسی(Promotion Policy for Students) کا اعلان کیا ہے۔ اب طلباء کو امتحان میں شرکت کئے بغیر اگلی کلاسوں میں ترقی دی جائے گی۔
صنعت و تجارت کے وزیر میاں اسلم اقبال کی نگرانی میں ایک کانفرنس منعقد ہوئی جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ طلباء کو اگلی کلاسوں میں ترقی دی جائے گی۔ اجلاس کے دوران یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ تمام ٹیکنیکل تعلیمی اداروں کا انتظام پنجاب اسکل ڈویلپمنٹ اتھارٹی(Punjab Skill Development Authority) کی نگرانی میں کیا جائے گا۔
یہ پڑھیں:۔ قائداعظم یونیورسٹی نے انڈرگریجویٹ داخلے میں توسیع کردی
صنعت و تجارت کے وزیر میاں اسلم اقبال سے ملاقات کے دوران بہت ساری بہتری کی تجویز دی گئی ہے۔ مثال کے طور پر ،ٹیکنیکل ایجوکیشن بورڈ (Technical Education Board) کو ڈیجیٹلائزیشن (Digitization) میں تبدیل کرنے کا فیصلہ بھی اس میٹنگ کے دوران لیا گیا ہے۔
یہ ضرور پڑھیں: ۔ اردو ہماری قومی زبان (حصہ اوّل)
اس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ٹیکنیکل تعلیمی اداروں کی لیبارٹریز کو بھی اپ گریڈ کیا جائے گا۔ نئے اور جدید ترین کورسز کوٹیکنیکل ایجوکیشن میں شامل کئے جائیں گے۔میاں اسلم اقبال وزیر صنعت و تجارت نے مزید کہا کہ غربت اور بے روز گاری پر قابو پانے کے لئے تکنیکی تعلیم کا فروغ سب سے اہم ہے۔ صوبے میں 13 خصوصی اقتصادی زون قائم کیے جارہے ہیں جن کی بنا پر نوجوانوں کے لئے ملازمت کے مواقع میسر آئیں گے۔
اگر آپ مزید تعلیمی خبروں سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمیں ہمارے فیس بک پیج (باب العلم اکیڈمی آف سائنس اینڈ کامرس) کو لائک کیجئے اور شئیر کیجئے۔
Excellent technical skills are most important now days