پنجاب یونیورسٹی بی اے بی ایس سی آن لائن امتحانات:۔
پنجاب یونیورسٹی، لاہور نے سب سے بڑے آن لائن امتحانات کی تیاری مکمل کر لی ہے. تقریباً 80،000 طلباء اپنے گھر وں سے آن لائن امتحانات میں شرکت کریں گے۔پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال کافی حد تک کنٹرول میں ہونے کے باوجود تعلیمی ادارے ابھی تک بند ہیں مگر یہ تعلیمی ادارے اپنا سفر مختلف طریقوں سے جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ اسی تناظر میں پنجاب یونیورسٹی نے بھی اپنا تعلیمی سفر جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔پنجاب یونیورسٹی کی انتظامیہ نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ بی اے(BA) اور بی ایس سی (BSc) کے امتحانات آن لائن پورٹل کے ذریعے لئے جائیں گے۔
پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی آن لائن امتحانات کے بارے میں بریفنگ:۔
سالانہ بی اے(BA) اور بی ایس سی (BSc) پارٹ سیکنڈ کے امتحانات 5 اگست 2020 ء سے آن لائن لئے جائیں گے۔ پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر نیاز احمد نے آن لائن امتحانات کی پالیسی کے بارے میں بریفنگ دی اور بتایا کہ ابھی تک آن لائن امتحانات کے لئے تقریباً 55،000 طلباء نے اندراج کیا ہے۔
مزید پڑھیں:۔طلبہ کے لئے ترقیاتی پالیسی کا اعلان
طلباء کو ہدایات دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ امتحان شروع ہونے سے 20 منٹ پہلے طلباء ویب کیمرہ کے ذریعے اپنے کمرے میں موجود ہر چیز Examiner کو چیک کروانے کے پابند ہوں گے۔ تاکہ طلباء کسی بھی قسم کی دھوکہ دہی اور چیٹنگ نہ کر سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی شخص سے بات کرنے سے امتحان منسوخ ہو جائے گا۔
سہولیات کی عدم دستیابی اور طلباء کی روایتی امتحانات میں شرکت:۔
پنجاب یونیورسٹی کے مطابق اگر خواہش مند طلباء کو آن لائن امتحان دینے کی سہولت میسر نہیں ہے تو انہیں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ کرونا وائرس کی صورتحال بہتر ہونے پر وہ روایتی امتحان دے سکیں گے۔
طلباء کے لیے لاگ ان کی تفصیلات جاری:۔
یہاں یہ بتانا بھی ضروری ہے کہ پنجاب یونیورسٹی نے حال ہی میں سیف امتحان کے براؤزر میں لاگ ان ہونے کے لئے 40،000 سے زائد طلباء و طالبات کو لاگ ان تفصیلات یعنی لاگ ان آئی ڈی اور پاسورڈ جاری کئے ہیں۔امتحان میں شرکت کرنے والے طلباء و طالبات کو امتحان میں شرکت سے پہلے اس براؤزر کو ڈاؤن لوڈ کرنا ضروری ہے۔
آن لائن امتحانات کی مانیٹرنگ:۔
پنجاب یونیورسٹی نے ہر 25 طلباء کےلیے ایک پروکٹر اور ہر دس طلباء کے لئے ایک سپرنٹنڈنٹ مقرر کیا ہے جو امتحانات کے دوران اس پورے سسٹم کی نگرانی کریں گے۔ امیدواروں کے کمپیوٹرز پر موجود دیگر تمام ایپلیکشنز امتحان شروع ہوتے ہی خود کار طریقہ کار کے تحت غیر فعال ہو جائیں گی۔
مزید پڑھیں:۔ قائداعظم یونیورسٹی نے انڈرگریجویٹ داخلے میں توسیع کردی
آن لائن بی اے/ بی ایس سی پارٹ سیکنڈ کے یہ امتحانات 5 اگست 2020ء سے شروع ہوں گے اور 20 اگست، 2020ء تک جاری رہیں گے۔ خواہش مند طلباء و طالبات سے گذارش ہے کہ وہ پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر اپنا اندراج یقینی بنائیں اور اس کے مطابق امتحانات کی تیاری کریں۔
اگر آپ مزید ایجوکیشنل نیوز اور اپڈیٹس سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج (باب العلم اکیڈمی آف سائنس اینڈ کامرس) کو لائک اور شئیر کیجئے۔ اور ہمارے یو ٹیوب چینل (باب العلم لرننگ پوائنٹ) کو سبسکرائب کریں۔