یونیورسٹیز دوبارہ کھولنے کا اعلان:۔
کویڈ۔19 کے باعث تمام تعلیمی ادارے مارچ ،2020ء سے بند اور تمام تعلیمی سرگرمیاں بھی تعطل کا شکار ہیں۔ لیکن چونکہ اب پاکستان میں بھی وبائی مرض کرونا وائرس کی تشویشناک صورتحال معمول پر آ رہی ہے۔ اس تناظر میں تعلیمی اداروں میں ان کے افتتاحٰ پروگرامز بھی دوبارہ شیڈول ہو رہے ہیں۔اور تمام یونیورسٹیز دوبارہ کھولنے کا اعلان بھی متوقع ہیں۔اس کے علاوہ یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (UET) نےبھی 17اگست 2020ء سے یونیورسٹی کی تمام سرگرمیاں بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔
نئے پروگرامز کا اعلان:۔
یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی(UET) اپنے نئے پروگرامز میں داخلے کا اعلان کرنے جارہی ہے۔ جو طلباء یو ای ٹی میں ایڈمیشن لینے کے خواہاں ہیں انہیں جلد ہی باب العلم نوٹس کی طرف سے نئے داخلوں کے اجراء کے بارے میں اطلاع دی جائے گی۔ یہ تمام پروگرامز یونیورسٹی کے حتمی اعلان کے بعد ہی پیش کئے جا سکیں گے۔
کویڈ۔19 کے باعث مالی بحران اور تبدیلیاں:۔
کرونا وائرس کی وجہ سے جہاں تمام دُنیا متاثر ہے وہیں یو ای ٹی نے بھی اپنے ادارے کو مالی بحران سے نکلنے کے لئے ایک تحریک التوا پیش کی ہے۔ یہ تحریک التواء کی رپورٹ پنجاب اسمبلی میں پیش کی گئی ہے۔ تحریک التوا ء سعدیہ تیمور نے پیش کی ہے ۔جس کے مطابق، یونیورسٹی کی انتظامیہ نے مالی بحران کو پورا کرنے کے لئے اخراجات کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
رہائشی کالونیوں میں کوئی نئے تعمیراتی کام کے ساتھ ساتھ تزئین و آرائش کے کام بھی نہیں کئے جائیں گے۔ اوور ٹائم ترک کرنے کی پالیسی کے مطابق کالونیوں میں کوئی کام بھی ہنگامی بنیادوں پر نہیں کئے جائیں گے اور کوئی بھی آف ٹائم ٹاسک نہیں ہوں گے۔ اگر کوئی بھی تعمیراتی کام بہت ضروری ہو تو اس کے اخراجات متعلقہ کرایہ دار برداشت کریں گے۔
اگر آپ مزید ایجوکیشنل نیوز اور اپڈیٹس سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج (باب العلم اکیڈمی آف سائنس اینڈ کامرس) کو لائک اور شئیر کیجئے۔ اور ہمارے یو ٹیوب چینل (باب العلم لرننگ پوائنٹ) کو سبسکرائب کریں۔
Goooood news