BAABULILM Notes

کیمسٹری میں نو سالہ پاکستانی لڑکی کا ورلڈ ریکارڈ

کیمسٹری میں نو سالہ پاکستانی لڑکی کا ورلڈ ریکارڈ:.


نتالیہ نجم، ایک نو سالہ پاکستانی لڑکی، جس نے ممکنہ طور پر کم سے کم وقت میں کیمیائی عناصر کے  پیریاڈک ٹیبل  کو ترتیب  دے کر ایک بھارتی پروفیسر میناکشی اگروال کا ریکارڈ توڑ دیا۔ نتالیہ نجم, کیمسٹری میں نو سالہ پاکستانی لڑکی کا ورلڈ ریکارڈ,  بنانے کے بعد سب سے تیز اور کم عمر  سائنٹسٹ بن گئی ہیں۔

گلف نیوز کے مطابق، 18 جولائی، 2020 کو نتالیہ نجم نے پریاڈک ٹیبل کے تمام کیمیائی  عناصر کو محض 2 منٹ اور 42 سیکنڈز  میں ترتیب دے کر گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ  میں نام درج کروانے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ یہ ریکارڈ صرف 7 سیکنڈز  کے فرق سے ٹوٹ گیا ہے۔

World record for a nine-year-old Pakistani girl in chemistry

نتالیہ ہزاروں افراد کے لیے ایک انسپائریشن:.

  اس سے قبل ایک ہندوستانی پروفیسر  میناکشی اگروال نے کیمیائی عناصر کے پیریاڈک ٹیبل کو صرف 2 منٹ  اور 49 سیکنڈز  میں مکمل کر کے یہ ریکارڈ بنایا تھا۔ نتالیہ نجم کا کہنا ہے کہ اس کا یہ کارنامہ ساری دنیا کے بچوں کے لئےجو سائنس، ٹیکنالوجی، اور انجینئرنگ کے شعبوں میں اپنے پیشہ وارانہ کیرئیر کا آغاز  کرنا چاہتے ہیں ان کے لئے دلچسپی کا باعث بنے گا۔

اسے پڑھیے:۔ پنجاب یونیورسٹی بی اے بی ایس سی آن لائن امتحانات

بہت سے پاکستانی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعے اس نوجوان لڑکی کی تعریف کر رہے ہیں اور اسے ”پاکستانی ینگ سائنٹسٹ“ کا خطاب دے رہے ہیں۔ نتالیہ نجم کی والدہ کے مطابق، ان کی بیٹی نے یہ کارنامہ  Covid-19  لاک ڈاؤن کے باعث  گھر سے ہی تیاری کر کے سر انجام دیا ہے۔ پیریاڈک ٹیبل کی تیاری میں اُس نے کسی بھی اسکول سے مدد حاصل نہیں کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ۔اردو ہماری قومی زبان (حصہ اوّل)

نتالیہ لاک ڈاؤن کے باعث خود کو بوریت سے بچانے کے لیے کچھ منفرد کرنے کا سوچ رہی تھی، چونکہ اسے کیمسٹری میں کافی حد تک دلچسپی ہے اس لیے اس نے لاک ڈاؤن کے دنوں میں پیریاڈک ٹیبل کو یاد کرنا شروع کیا اور وہ اپنے مقصد میں کامیاب رہی ہے۔

اگر آپ مزید  ایجوکیشنل نیوز سے باخبر رہنا چاہیے ہیں تو ہمیں ہمارے فیس بک پیچ (باب العلم اکیڈمی آف سائنس اینڈ کامرس)پر فالو کیجئے اورہمارے  یو ٹیوب چینل (باب العلم لرننگ پوائنٹ) کو سبسکرائب کیجئے۔ 

1 thought on “کیمسٹری میں نو سالہ پاکستانی لڑکی کا ورلڈ ریکارڈ”

  1. Bohat achi Kamyabi hy. Very good Natalia Najam. This inspirational story for our youth. They have to Their potential.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *