کامیابی کے اصول:۔
تحریر: سید عرفات حیدر
اقتباس: پہلی اُڑان
زندگی میں کامیابی کے چند اصول (Principles of Success) جو میں نے اپنی زندگی سے سیکھے ہیں ۔ کوئی بھی شخص ان کو Follow کر کے اپنی زندگی پرسکون اور کامیاب بنا سکتا ہے۔ ہر انسان کو چاہیے کو وہ ان اصولوں کو اپنائے اور ان پر عمل پیرا ہو۔
1. احترام:۔
اساتذہ اور والدین کی عزت (محنت اور آپ کے پاس موجود علم کی نسبت ادب زیادہ مؤثر اور بہترین ہتھیار ہے۔ جو کامیابی ضرور دلاتا ہے)۔
یہ بھی پڑھیں:۔ یو ایس بی اور پین ڈرائیو میں فرق
2۔ خود اعتمادی:.
خود اعتمادی جو اپنےآپ پر یقین کرنے سے پیدا ہو گی۔ (اتنا پختہ یقین کہ اس میں یہ گمان ہی ختم ہو جائے کہ میری کامیابی مشکل ہے)۔ اور یقین اپنے آپ میں دو چیزوں سے پیدا ہوتا ہے۔ ایک سجدہ شکر و سجدہ ندامت اور دوسرا کوشش۔
3۔ آسانیاں بانٹیں:۔
دوسروں کا دینا سیکھیں۔ جو خوشیاں یا علم آپ کے پاس ہے اس دوسروں کے ساتھ شئیر کیجئے۔ آپ کے ایسا کرنے سے آپ کے ہر کام میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے خصوصی برکت شامل ہو گی۔
4۔ ہمیشہ پوزیٹو رہیں:۔
دوسروں کی خامیاں کبھی نہ ڈھونڈیں بلکہ ہمیشہ اچھائی کا پہلو نکالیں۔ اس سے آپ کے چاروں طرف Positive Atmosphere بن جائے گا۔ Self Improvement اسی Atmosphere میں ممکن ہے۔
اسے پڑھیے: ۔ اردو ہماری قومی زبان (حصہ اوّل)
5۔ معاف کرنا سیکھیں:۔
دوسروں کے خلاف کوئی بات دل میں ہرگز ہرگز نہ رکھیں۔ اس سے آپ نارمل اور خوش و خرم رہیں گے۔ یاد رکھیے جتنا خود کو ہلکا رکھیں گے اتنا ہی آپ کی کوشش رنگ لائے گی۔ آپ کی Abilities قابلیت میں نکھار پیدا ہو گا اور آپ کی دعائیں اتنی ہی جلدی قبولیت کا درجہ پائیں گے۔
اگر آپ محکمہ تعلیم کے متعلق خبروں اور تعلیمی معلومات سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمیں Follow کریں اور ہماری اس کاوش کو اپنے دوستوں میں شئیر کیجئے۔
Excellent post by Syed Arfat informative Success Rules
Zabardast
شکریہ جناب زاہد خان صاحب